کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ بنگلہ دیش کا مجوزہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا جس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ دورہ 17 سے 31 اگست تک ہونا تھا جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل تھے۔
بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا جس میں میڈیا رائٹس کی فروخت بھی شامل تھی، لیکن اب یہ عمل روک دیا گیا ہے، براڈکاسٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سیریز اب طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہو رہی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔