لاہور سے سیالکوٹ جانے والی ریل کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جبکہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئےاور مسافروں نے جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر قبضہ کر لیا۔
ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔
سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔
خیال رہے کہ لاثانی ایکسپریس براستہ ناروال سیالکوٹ جاتی ہے آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں صرف تین تھیں جبکہ مسافر 10 بوگیوں کے تھے، ریلوے انتظامیہ کو بار بار شکایات درج کروا دی گئیں لیکن ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلیے خطرناک ہے، بلاول بھٹو
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میر پور ماتھیلو: مال گاڑی کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔
حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔
ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔