پاکستان ریلوے کا نیا اعلان، ٹرین مسافروں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔
سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر سے رات 12 بجے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے روانہ ہونے والی فرید ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس دونوں 13، 13 گھنٹے کی تاخیر سے مسافروں کو منزل تک پہنچائیں گی۔
حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی ٹرین کی تاخیر 6 گھنٹے سے زائد ہو تو مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
ڈی ایس ریلوے کے مطابق ریفنڈ کے لیے اضافی کاؤنٹرز قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سمیت اہم مقامات پر افسران کو رات بھر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ حکام نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روانگی سے قبل ٹرینوں کی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔