میر پور ماتھیلو: مال گاڑی کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔
حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔
ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
ویب ڈیسک : وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآباد آزادکشمیر سے ہے۔
کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق