نوید اشرف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی میں نیول چیف کا ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے، نیول چیف نے ایئر چیف مارشل کی قیادت کو سراہا۔ چیف آف نیول سٹاف نے مزید کہا کہ فضائیہ کی آپریشنل تیاری سے خطے میں دفاعی توازن کا منظرنامہ تبدیل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر وار کالج آمد پر کالج کے صدر ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے استقبال کیا، مہمانِ خصوصی نے ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی و پیشہ ورانہ اعلیٰ تعلیم کو سراہا۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے، نیول چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ فضائیہ کی آپریشنل تیاری سے خطے میں دفاعی توازن کا منظرنامہ تبدیل ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں سطحِ آب، زیرِ آب اور فضائی تمام شعبوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، پاک نیوی زیادہ متحرک اور مؤثر بحری قوت کے طور پر ابھری ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ تزویراتی اہداف کے حصول کے لیے سروسز کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، نیول چیف نے پاک فضائیہ کے ساتھ زیادہ کثرت سے اور مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید جنگوں میں تکنیکی جدت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے درمیان مجوزہ سٹریٹجک اشتراک مقامی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی تیاری کو فروغ دے گی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کی تکنیکی خودانحصاری اور دفاعی شعبے میں عملی برتری کو تقویت ملے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف ا ف نیول سٹاف آپریشنل تیاری نیول چیف نے نوید اشرف نے کہا کہ ایئر وار
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری کی ملاقات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری نے ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران نوید انور چودھری نے وزیراعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ تک مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تاجر ملک کے “معاشی سفیر” ہیں۔ انہوں نے شکاگو چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نوید انور چودھری نے زور دیا کہ “میڈ ان پاکستان” برانڈ کو عالمی سطح پر فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنی مضبوط پہچان بنا سکیں۔
ملاقات میں آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت اور خدمات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آخر میں نوید انور چودھری نے وزیراعظم کا وقت دینے اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔
یہ ملاقات پاک-امریکہ تجارتی تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
Post Views: 4