Jasarat News:
2025-07-12@06:48:01 GMT

جبری گمشدگیوں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر گہری تشویش
کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے 53ویں اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ ایگزیکٹو کے خدشات پر ردِعمل کےلیے ادارہ جاتی کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ردعمل مرتب کرے گی اور اٹارنی جنرل کے ذریعے اسے ایگزیکٹیو تک پہنچایا جائے گا۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں عدالتی افسران کو بیرونی دباو¿ سے محفوظ رکھنے کےلیے ہائیکورٹس کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔کمیٹی نے تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کے قیام کی منظوری دے دی ہے، متبادل تنازعات کے حل کو مضبوط بنانے کےلیے بھی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے، عدالت سے منسلک مصالحتی نظام کو بطور پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹس میں قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کےلیے ایس او پیز جاری کیا جائیں گے، ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق تمام آئینی درخواستیں بھی ہائیکورٹس کے ڈویژن بینچز سنیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی اجلاس، شازیہ مری ، نبیل گبول کی طلال چودھری سے تلخ کلامی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور نبیل گبول کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا افسر درست جواب نہیں دے رہا میں اس کے خلاف تحریک اسحاق لاوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا ایشیا کپ کےلیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس، لاپتا افراد معاملے پر تشویش
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں 5نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کا اجلاس، عدالتی اصلاحات پر غور
  • چیف جسٹس کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش 
  • قائمہ کمیٹی اجلاس، شازیہ مری ، نبیل گبول کی طلال چودھری سے تلخ کلامی
  • چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت