مودی کوجھٹکا‘ امریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس ممالک پر سخت تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، اور کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنا نہیں دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا۔ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بھی چونکہ برکس کا حصہ ہے، اس لیے وہ بھی نئی ٹیرف پالیسی کے دائرے میں شامل ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارت کی برآمدات متاثر ہوں گی، جبکہ امریکی منڈی میں بھارتی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔ بھارت پہلے ہی اندرونی اقتصادی بحران اور زرِ مبادلہ کے دباؤ سے دوچار ہے، اب اس نئی امریکی پالیسی نے بھارتی معیشت کو مزید جھنجھوڑ دیا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مودی حکومت کی غیر متوازن خارجہ پالیسی اور امریکا و چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں الجھنے کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیلی صدر
برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ” ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ وہ امریکی ٹرمپ کی جانب سے برازیلی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کا سفارتی حل تلاش کریں گے، تاہم اگر یہ ٹیرف نافذ کیے گئے تو برازیل بھی بھرپور جواب دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ” ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔
دوسری جانب برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ٹرمپ ٹیرف کے خلاف برازیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کا پتلا نظر آتش کیا۔
برازیلی عوام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا ٹیرف وار ہماری خود مختاری پر حملہ ہے۔
بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا،امریکا نے 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا