ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سیکریٹ سروس نے صدر ٹرمپ پر جولائی 2024ء میں ہونے والا قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ان اہلکاروں کی معطلی10 سے 42 روز کی تنخواہ کے بغیر سزا اور غیر عملی یا محدود ذمے داریوں پر مشتمل ہے۔ سیکریٹ سروس نے واقعے کو ناکامی قرار دیا ،جس میں غفلت کے باعث حملہ آور کو قریبی عمارت کی چھت پر چڑھ کر ٹرمپ پر گولی چلانے کا واضح موقع مل گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔