طلال چوہدری کا 27 یوٹیوب چینلز کیخلاف کریمنل کارروائی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
طلال چوہدری—فائل فوٹو
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بند کیے گئے 27 یوٹیوب چینلز کے خلاف کریمنل کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ جن یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اُن 27 یوٹیوب چینلز کے خلاف کریمنل کارروائی بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیٹھ کر بیانیے بناتے ہیں لوگوں پر فتوے جاری کرتے ہیں۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ جو صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہیں ان کے ویوز اتنے نہیں آتے جتنے ان کے آتے ہیں، پاکستان میں قانون ہے اور اس پر عمل کرنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینلز طلال چوہدری
پڑھیں:
اسلام آباد: عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے بعد عدالت نے یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو 27 معروف یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔
Post Views: 5