قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں، نبیل گبول کا واک آوٹ، حکومت گرانے کا انتباہ، پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ واپس لینے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں، نبیل گبول کا واک آوٹ، حکومت گرانے کا انتباہ، پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ واپس لینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے)نبیل گبول نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے رویے پر اجلاس سے واک آوٹ کردیا اور حکومت گرانے کے لیے انتباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے کہا کہ وزیر مملکت طلال چوہدری اور چیئرمین سی ڈی اے کا لہجہ بہت تلخ ہے، لگتا ہے یہ لوگ مغرور ہوگئے ہیں، ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم ایسا کرسکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس خرم نواز کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں نبیل گبول نے وزیر مملکت اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر احتجاج کیا، چیئرمین کمیٹی اور دیگر ممبران نبیل گبول کو روکتے رہے، اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور شازیہ مری کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی۔
شازیہ مری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے کی عمارتوں میں معذور افراد کے داخلے سے متعلق عدم سہولتوں کے حوالے سے بل دیا، 10 فیصد لوگ ہیں، جن کو جسمانی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سی ڈی اے کی عمارتوں میں تمام لوگوں کی رسائی کو یقنی بنانے کی بات کی، آئین کے مطابق قانون سازی ہمارا حق ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں قانون سازی سے روک رہی ہے، ہمیں آئینی حق استعمال کرنے پر بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، قانون سازی روکنے پر تحریک استحقاق لانے کی بات کی۔اس پر طلال چوہدری نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک لے آئیں، اس کے سامنے میں کھڑا ہوں گا۔
رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں، رکن کمیٹی رفیع اللہ آغا نے کہا کہ ہماری طرف سے آپ ان سے رشتہ داری کریں، سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، سی ڈی اے اضافے کو واپس لے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما جمشید دستی نے اپنے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر کہا کہ ایک شخص کی مدعیت میں ٹیلی فون پر شکایت لکھی اور مقدمہ درج کیا گیا، جس شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، اس نے میرے خلاف موبائل چھیننے کا بھی مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مظفر گڑھ پولیس میرے خلاف ٹاوٹ کو استعمال کر رہی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جمشید دستی کا وڈیو بیان یہاں چلائیں اور پھر کمیٹی فیصلہ کر دے، اگر کسی کو سنگسار کرنے کا فتوی دینے کی اجازت ہے تو سب کو اجازت دے دیں۔جمشید دستی نے کہا کہ طلال چودھری کی بھی وڈیو موجود ہے، ان کے خلاف بھی مقدمہ بنتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے روبرو عمر ایوب کے انتخاب کیخلاف کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ ترک وزیر دفاع کا بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی اور دفاعِ وطن پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین بھارت نے دہشتگردی کو پاکستان کیخلاف پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نبیل گبول
پڑھیں:
پہلے بھی ن لیگ کی حکومت گرائی اب بھی گرا سکتے ہیں: نیبل گبول
نبیل گبول—فائل فوٹوپیپلز پارٹی کے ایم این اے نبیل گبول نے کہا ہے کہ پہلے بھی ن لیگ کی حکومت گرائی اب بھی گرا سکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تلخ کلامی کے بعد کہی ہے۔
پی پی رہنما شازیہ مری نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔
وزیرِ مملکت داخلہ طلاچوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کیا اور کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔
اس پر شازیہ مری نے کہا کہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں۔
اس پر وزیرِ مملکت نے کہا کہ میں نہیں پی پی کی خاتون رہنما دھمکی دے رہی ہیں۔
اس موقع پر پی پی کے ایم این اے نبیل گبول نے طلال چوہدری کے رویے پر اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا، چیئرمین کمیٹی انہیں روکتے رہے مگر وہ چلے گئے۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ان کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے اس سے طلال چوہدری مغرور ہو گئے ہیں۔