اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سیاست نہیں بلکہ ملک میں فتنہ، فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حالیہ اقدام بائیکاٹ نہیں بلکہ راہِ فرار ہے ، پی ٹی آئی کے پاس اپنی پالیسی اور ممبران پر اعتماد نہ ہونے کے باعث کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

 انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کا اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، یہ ان کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویہ ہے،  اس جماعت نے ایک پالیسی کے طور پر لعن طعن اور گالی گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

انہوں  نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 ارکان نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں ووٹ ڈالنے کی پیشکش کی،  انہوں نے انکار کر دیا،میں نے انہیں کہا کہ مجھے نہیں اپنے امیدوار کو ووٹ ڈالیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دورِ اقتدار میں سیاسی ڈائیلاگ کو یکسر مسترد کیا اور “اوئے توئے” جیسا کلچر بطور پالیسی اپنایا، وزیراعظم نے تین مرتبہ اپوزیشن کے پاس جا کر بات چیت کی پیشکش کی لیکن پی ٹی آئی نے ہمیشہ ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،سیاست گفتگو اور مذاکرات کا نام ہے، جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں بڑھتی۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے چند ساتھیوں کا مقصد سیاست کرنا نہیں بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے،انہوں نے اپنے کارکنان کو بھی بطور پالیسی یہ حکم دیا کہ مخالف کو دیکھتے ہی چور کہیں۔

انہوں نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔

خیال رہےکہ جاپان کے دورے کے دوران پاکستان کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جہاں ایک تقریب میں موجود افراد نے ان پر “چور، چور” کے نعرے لگائے۔

 سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے خطاب کے دوران شرکا نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: انہوں نے اور ان کہا کہ

پڑھیں:

ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ کی 8 فروری کے الیکشن پر جو رپورٹ لیک ہوئی ہے اس نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا ہے کہ کیسے بے شرمی اور ڈھٹائی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مطابق یہ رپورٹ پہلے ہی سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کو دے دی گئی تھی مگر یہاں سکندر سلطان راجہ جیسے بے ضمیر لوگ ہیں جنہوں نے انتخابی چوری کی سہولت کاری سمیت اس پر پردہ ڈالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں ووٹ چوری کا قانون سخت ہے اور ایسا کرنے پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوتا ہے لیکن ملک میں اس وقت عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ یہاں پر لیاقت چٹھہ جیسے لوگ قابل تحسین ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر ضمیر کی آواز کو ترجیح دی، اس چوری کے بعد عوام کا قتل عام کیا گیا اور چھبیسویں آئینی ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے خلاف بھی جن ججز نے آواز بلند کی وہ تعریف کے قابل ہیں، اب دھاندلی پر قائم حکومت کو قانونی طور پر قبول کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اسی لیے سینیٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دیے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے عاصم لاءکے تحت ہو رہا ہے اور مسلسل آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں نافذ عاصم لاءسے بالکل نہ گھبرائیں نہ ہی جیل سے گھبرائیں، ایک فرد واحد اپنے اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کی خاطر آپ کو دبانا چاہتا ہے، اسی لیے ہماری جماعت پر ہر طرح کا ظلم ڈھایا گیا، آپ جتنا ان سے ڈریں گے یہ اتنا ہی آپ کو دبائیں گے، میں اپنی تمام پارٹی کو کہتا ہوں کہ آپ سب متحد رہیں ظلم کا نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا، آپ حق پر ہیں اور حق و سچ انسان کو بہادر بناتا ہے اور حق کی ہی فتح ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
  • وقت نہ ہونے پر بھی سیلابی سیاست
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • غیر دانشمندانہ سیاست کب تک؟
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور