بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے خطرناک مجرم نے تیز دھار استرا میری گردن پر رکھ دیا تھا اور قریب تھا مجھے قتل کردیا جاتا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ "سنجو بابا” نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا۔ یہ ایسا خوفناک واقعہ ہے کہ سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے۔

66 سالہ ایکشن ہیرو سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں ایک ایسا لمحہ آیا جب ان کی جان بال بال بچی۔ ان کی بڑی ہوئی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا مگر یہ کوئی عام قیدی نہیں تھا بلکہ دہرے قتل کا مجرم تھا۔

سنجے دت نے بتایا کہ جیسے ہی مشرا نامی قیدی نے استرا گلے پر رکھا تو عین اسی وقت میں نے پوچھ لیا کہ کتنے سال سے قید ہو کس جرم میں؟

اُس نے جواب دیا کہ میں 15 سال سے دہرے قتل کے جرم میں قید کاٹ رہا ہوں۔

سنجے دت کے بقول یہ سنتے ہی میری ریڑھ کی ہڈی تک ایک سرد لہر دوڑ گئی، جھٹ سے اس کا ہاتھ روک لیا۔

اداکار سنجے دت نے مزید بتایا کہ دہرے قتل کے مجرم کے ہاتھ میں استرا ہو اور میرا گلا سامنے ہو، یہ کسی فلم کا سین لگ رہا تھا۔

یاد رہے کہ سنجے دت کو 1993 ممبئی دھماکوں پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزا ہوئی تھی اور وہ کئی سال پونا کی یروادہ جیل میں رہے تھے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: دہرے قتل جیل میں

پڑھیں:

آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی

 

آن لائن گیمز کی لت نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں 14 سالہ یش، جو چھٹی جماعت کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، خودکشی کر بیٹھا۔

رپورٹس کے مطابق یش کی پھندے سے لٹکی لاش اس کے کمرے سے ملی، جس کے بعد پورے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

غمزدہ والد، یادو نے پولیس کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق بینک گیا تھا تاکہ چیک بک لے سکے، لیکن وہاں اسے اطلاع ملی کہ اس کے اکاؤنٹ سے 13 لاکھ روپے نکالے جا چکے ہیں۔ بینک کے عملے نے بتایا کہ یہ تمام رقم مختلف وقفوں سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔

جب یادو نے گھر آکر بیٹے سے اس بارے میں سوال کیا تو یش نے پہلے ٹالنے کی کوشش کی، لیکن آخرکار سچ قبول کرلیا۔ والد نے بتایا کہ یہ رقم انہوں نے دو سال قبل زمین بیچ کر محفوظ کی تھی تاکہ مشکل وقت میں کام آئے۔

یش کے اعتراف پر والد نے ناراضی کا اظہار کیا، اسے ڈانٹا، اور آئندہ گیم نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔ اس کے بعد یش ٹیوشن پڑھنے چلا گیا، مگر واپسی پر چپ چاپ اپنے کمرے میں گیا اور اپنی زندگی کا دردناک اختتام کر لیا۔

گھر والوں نے جب دروازہ نہ کھلنے پر کمرہ کھولا تو یش کو پھندے سے لٹکا پایا۔ اسے فوری اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرناک پھیلاؤ، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
  • سپریم کورٹ: تہرے قتل کے مجرم اورنگزیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • ڈہرکی،سیلابی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرگیا
  • 15 لاکھ آسٹریوئ شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی
  • کالا باغ ڈیم: میری کہانی میری زبانی
  • سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم سجاد کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ، قتل کے مجرم ناظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی