وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر کے ہدف پر زور
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر جو اس وقت پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ترک وزیر دفاع اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رخ پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان، فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان اردوان کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے قیادت کی سطح سمیت تمام سطحوں پر متواتر روابط کے ذریعے پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خاص طور پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے دو طرفہ تجارت میں 5 بلین امریکی ڈالر کے باہمی متفقہ ہدف کے حصول کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے پر اظہارِ افسوس، ہر ممکن مدد کی پیشکش
دونوں اطراف نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بہتر کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم کی جانب سے ترک وزیر دفاع اور پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترکیہ وزیراعظم محمد شہباز شریف یاسر گلر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترکیہ وزیراعظم محمد شہباز شریف یاسر گلر شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔
دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔
اسلام آباد پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت...
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون سے برآمدات بڑھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں ایم اویوز کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکیں گی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔