کھٹمنڈو: نیپال میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین نے وزیرتوانائی کے گھر میں گھس کر تجوری توڑ ڈالی اور پیسے باہر لا کر لٹا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

احتجاج اس وقت بھی جاری ہے جب حکومت وزیراعظم شرما اولی کے استعفے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پابندی ہٹانے کا اعلان کرچکی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور موجودہ نظام میں شفافیت لائی جائے۔

دارالحکومت کٹھمنڈو میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مشتعل افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت، وزیراعظم کی رہائش گاہ، سپریم
کورٹ اور وزرا کے گھروں پر حملے کیے جبکہ کئی سرکاری دفاتر کو بھی آگ لگا دی گئی۔نیپال کے سابق وزیراعظم شیر بہادر کے گھر پر بھی مظاہرین نے دھاوا بولا جبکہ وزیرتوانائی دیپک کھڑکا کے گھر میں توڑ پھوڑ کے دوران تجوری سے نکالے گئے نوٹ عوام میں بانٹ دیے گئے۔ موقع پر بڑی تعداد میں موجود افراد نے یہ پیسہ اکٹھا کیا۔

شدید احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد تین وزرا کے ساتھ وزیراعظم کے پی شرما اولی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کی وجہ نفرت انگیزی، جعلی اکاؤنٹس اور جھوٹی خبروں کا پھیلاؤ بتائی گئی تھی۔ یہی فیصلہ نیپال بھر میں نوجوانوں کے شدید احتجاج کا باعث بنا اور بالآخر حکومت کو پابندی اٹھانی پڑی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے گھر

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان

اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا کی طرح ڈراموں میں بھی نامناسب اور فحش مواد دکھانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی ہے جب کہ ڈراموں میں اداکاروں کو ایک ساتھ کمبل میں سوتے دکھایا جا رہا ہے۔

مشی خان نے ڈراموں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی عریانیت اور فحاشی پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس بھی پلیٹ فارم پر جائیں، وہاں نامناسب مواد دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گاؤں کی خواتین انتہائی تنگ کپڑے پہن کر نامناسب انداز میں جھاڑو لگاتی، کھانا بناتی اور پانی بھرتی نظر آتی ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد بنایا جا رہا ہے، گاؤں کی خواتین نامناسب انداز میں جھک کر جھاڑو لگاتی دکھائی دیتی ہیں۔

مشی خان کے مطابق سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد شیئر کیا جا رہا ہے اور شیئر کرنے والوں کو کسی طرح کا کوئی خوف نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لڑکیوں کی بکنگ کی جاتی ہے اور پوسٹس نظر آتی ہیں کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں لڑکیاں بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر نامناسب مواد شیئر کیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے، انہیں اپنے اہل خانہ کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے، وہ کسی نہ کسی کو تو منہ دکھاتے ہوں گے، فحش مواد شیئر کرنے کے بعد وہ کس طرح اپنے گھر والوں کو منہ دکھائیں گے؟

اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں بھی نامناسب اور رومانوی مناظر دکھانے پر اظہار برہمی کیا اور کسی ڈرامے کا نام لیے بغیر کہا کہ اب ٹی وی پر بھی غلط مناظر دکھائے جا رہے ہیں۔

مشی خان کے مطابق اب ڈراموں میں اداکارا و اداکار کو کمبل میں ایک ساتھ سوتے دکھایا جاتا ہے جب کہ دوسری بھی غلط مناظر دکھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ڈرامے بنتے تھے اور وہ مواد کے حوالے سے شاندار ہوتے تھے، وہ ڈرامے بھارت میں بھی پسند کیے جاتے تھے لیکن اب نہ جانے کس طرح کے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں؟

مشی خان کی پوسٹ پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اتفاق کیا اور کہا کہ واقعی سوشل میڈیا پر بہت ہی نامناسب اور فحش مواد استعمال کیا جانے لگا ہے جب کہ ڈراموں میں بھی نامناسب مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • باتھ روم میں بند بیٹے کی ویڈیو بنانے پر سوشل میڈیا صارفین برہم
  • سوشل میڈیا ہماری خودی کو کیسے بدل رہا ہے.
  • اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا دور ثابت ہوگا، مارک زکربرگ کا بیان
  • اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • مارک زکربرگ: اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا دور ثابت ہوگا
  • ماہیما چوہدری کی دوسری شادی کی افواہیں،اصل حقیقت سامنے آگئی