وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز تفویض
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز سے نوازا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو مثبت سمت میں راغب کرنے، دور جدید کے مطابق ہم آہنگ کرنے، با اختیار بنانے، جدت پر مبنی اسٹارٹ اپس کو فروغ، قومی اور بین الاقوامی شناخت دینے، انٹرپرینیورشپ اور پائیدارترقی کے کلچر کی حوصلہ افزائی کےلئے ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مالی سال 26-2025کے دوران نیشنل انوویشن ایوارڈز کےلئے 10کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے سینئر رکن و پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا مشہود خان کے ادارے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل انوویشن ایوارڈ کاروباری نوجوانوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ آٹھ موضوعاتی شعبوں سے متعلق اپنے اختراعی آئیڈیاز کو ایکو-انوویشن پر خصوصی توجہ کے ساتھ پیش کریں۔
ان آٹھ شعبوں کے علاقائی اور قومی سطح کے مقابلے ہوں گے۔منتخب آئیڈیاز اور ٹیمیں پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اپ انڈسٹری کے ساتھ کام کریں گی جبکہ منتخب ٹیموں اور آئیڈیاز کو اسکالرشپ اور ٹریننگ بھی ملے گی۔
یہ مقابلے اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کے ساتھ پائیدار اور سبز ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔
ان مقابلو ں میں تحفظ خوراک، زراعت اور غذائیت، پائیدار فوڈ ایکو سسٹم، پانی کا انتظام اور پائیداری،آبپاشی، پانی کا تحفظ، فضلہ اور پانی کا انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات موسمیاتی تخفیف، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، میٹرو پیمانے پر آلودگی میں کمی، موسمیاتی ماڈلنگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام، مصنوعی ذہانت، سائبرسکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، ٹیکنالوجی تک رسائی میں تفاوت، فائیو جی، آئی سی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال، سوشیالوجی اور فلسفہ، فکری ورثہ، مادی ثقافت، کام اور خاندان کا مستقبل شامل ہیں۔
ان میں سیاست، جنس، آبادی، شہری منصوبہ بندی، شہری جگہ اور زندگی کا تحفظ، دوسرے درجے کے شہروں کی منصوبہ بندی، نقل و حمل، فضلہ جمع کرنا، جدید طرز حکمرانی اور اصلاحات، سٹیزن سروسز، سٹیزن اسکور کارڈز کے لیے ردعمل کے مقابلہ جات بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل انوویشن ایوارڈز کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار اور برسر روزگار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
نوجوان اس حوالے سے معلومات اور آگاہی کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے آن لائن پورٹل ڈیجیٹل یوتھ ہب پر اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں ان کی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق مواقع تک رسائی کا موقع مل سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام کے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
اسلام آباد:مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔