جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن (COIED) نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 کے مہینے کے دوران لاپتا افراد کے 103 کیسز کو نمٹا دیا ہے جبکہ 11 نئے کیسز بھی رجسٹر کئے گئے ہیں۔
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کمیشن نے مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان موصول ہونے والے کل 10,618 کیسوں میں سے 8,873 کیسز کو بھی نمٹا دیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد مقدمات کی سماعت کرنے والا کا اسپیشل بینچ کیوں ٹوٹا؟
یہ کل کیسز کا 83.
مزید برآں کمیشن کی کے پی رجسٹری کے ستمبر 2025 کے تیسرے ہفتے میں فعال ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگیوں کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین کو سربراہ مقرر
کمیشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے لاپتا افراد کےمقدمات کی سماعت کا آغاز بھی کامیابی سے کیا ہے جس سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور واپسی کے سفر میں اہلخانہ کے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی۔
کمیشن کے چیئرمین جسٹس سید ارشد حسین شاہ بھی نہ صرف مقدمات کو تیز کرنے بلکہ متاثرہ خاندانوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف تھانوں کا اکثر دورہ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انکوائری کمیشن جبری گمشدگیاں جسٹس سید ارشد حسین شاہ لاپتا افرادذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکوائری کمیشن جبری گمشدگیاں جسٹس سید ارشد حسین شاہ لاپتا افراد انکوائری کمیشن جبری گمشدگیوں لاپتا افراد
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔