بھارت میں رائٹرز کے ’ایکس اکاؤنٹس‘ بلاک کر دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
نئی دہلی :بھارت میں رائٹرز کے ’ایکس اکاؤنٹس‘ بلاک کر دیئے گئے۔
بھارتی سرکار بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے سچ دکھانے پر ان کی آواز کو روکنے کے لیے مسلسل پابندیوں کا سہارا لے رہی ہے، حالیہ اقدامات میں بھارت نے رائٹرز کے ’ ایکس اکاؤنٹس ’ تک اپنے صارفین کی رسائی محدود کر دی ہے۔
بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس کو بھارت میں قانونی تقاضوں کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے۔
دی پرنٹ کے مطابق بھارت میں رائٹرز اور رائٹرز ورلڈ کے اکاؤنٹس تک صارفین کی رسائی ممکن نہیں رہی، تاہم صارفین اب بھی رائٹرز کے دیگر 30 اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ رائٹرز کی ویب سائٹ بھی بھارت میں بدستور قابل رسائی ہے۔
بھارت میں ایکس استعمال کرنے والے صارفین نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ وہ رائٹرز کے ان اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایکس اکاو نٹس بھارت میں رائٹرز کے
پڑھیں:
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔