ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حلیف ایلون مسک نے سنیچر کو اعلان کیا کہ وہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کر رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’امریکا پارٹی‘ رکھا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ یلون مسک نے ایکس پر لکھا کہ آج، ’امریکا پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس پر کرائے گئے ایک پول کا حوالہ دیا۔اسی پوسٹ میں مسک نے کہا کہ دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے، آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو وہ ملے گی۔ جب ملک کو فضول خرچی اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہم جمہوریت میں نہیں بلکہ ایک جماعتی نظام میں رہتے ہیں ۔
اس سے قبل مسک نے ایکس پر لکھا تھا یومِ آزادی ایک بہترین موقع ہے یہ سوال اٹھانے کا کہ کیا آپ دو جماعتی نظام، جسے بعض لوگ ایک ہی جماعت سمجھتے ہیں سے آزادی چاہتے ہیں؟۔ مسک نے اسی پوسٹ میں پوچھا تھا کیا ہمیں ’امریکا پارٹی‘ کی بنیاد رکھنی چاہیے؟۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکا پارٹی
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کے شعبے میں بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
ملالہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد، تعاون اور بحالی کا ہے۔
“ہمیں ایک ہو کر نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے، بلکہ اسکولوں کی تعمیرِ نو اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،” ملالہ کا کہنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہے اور قدرتی آفات کے باوجود ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہر بچہ، خاص طور پر ہر بچی، اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔
ملالہ فنڈ کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور بچوں کی دوبارہ اسکول واپسی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 6