سید محسن رضا نقوی کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ کا امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارکباد دیتے ہوے کہنا تھا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے، دعا ہے کہ امریکا کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، امریکا کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کا کردار ایک معتدل، بصیرت افروز اور دانشمند قیادت کی مثال ہے، پاک بھارت کشیدگی میں ٹرمپ کا تعمیری کردار یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دیا تاریخی ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملی اور باہمی تعاون مضبوط ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بحران کے لمحوں میں واشنگٹن کی متوازن حکمت عملی نے دوطرفہ تعلقات میں اعتماد و وقار میں اضافہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے، دعا ہے کہ امریکا کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ محسن نقوی نے امریکی عوام یوم آزادی نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔