ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے میدان میں صف اول کے کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی سیاست میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید اختلاف ہو چکا ہے۔ دونوں کے درمیان یہ اختلافات اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب ٹرمپ نے ایک نئے بل کو قانون کی شکل دی، جس پر ایلون مسک نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دے گا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا، ’جب بات کرپشن اور سرکاری پیسے کے ضیاع کی ہو، تو ہم ایک پارٹی کے نظام میں رہتے ہیں، نہ کہ جمہوریت میں۔ آج ”امریکا پارٹی“ کا قیام آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔‘
ماضی میں ایلون مسک، صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے اور ان کی حکومت میں سرکاری اخراجات کو کم کرنے کی مہم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ تاہم، حالیہ پالیسی پر شدید اختلافات کے بعد ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ”امریکا پارٹی“ نے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن میں خود کو رجسٹر کرایا ہے یا نہیں۔ تاہم مسک کا کہنا ہے کہ یہ جماعت آئندہ وسط مدتی انتخابات میں سرگرم کردار ادا کرے گی اور ابتدائی طور پر چند منتخب سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی نشستوں پر امیدواروں کی حمایت کرے گی۔
ایلون مسک کے اے آئی ماڈل ’گروک‘ نے مودی کی اصلیت بے نقاب کردی
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مالیاتی ذمہ داری کو اولین ترجیح دے گی، یعنی حکومتی خرچ کم کیا جائے گا، تاہم اس نئی جماعت کا مکمل منشور ابھی سامنے نہیں آیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف یومِ عاشور ہمیں قربانی اور حق گوئی کا پیغام دیتا ہے، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا نیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی، مذاکرات کے لیے قطری دعوت قبول راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا پارٹی ایلون مسک نے
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔