UrduPoint:
2025-10-04@23:41:39 GMT

انسانی حسن کی قیمت، گدھوں کا ’قتل عام‘

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

انسانی حسن کی قیمت، گدھوں کا ’قتل عام‘

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) چینی روایتی دوا ''ایجیاؤ‘‘ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ گدھے ہلاک کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افریقی دیہاتوں میں بسنے والے لاکھوں افراد کی روزمرہ زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں قائم فلاحی ادارے ''دی ڈونکی سینکچوری‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

ایجیاؤ ایک جیلی نما صحت افزا پراڈکٹ ہے، جس میں گدھوں کی کھال سے حاصل شدہ کولیجن استعمال ہوتا ہے۔ چین میں اس صنعت کی مالیت 6.

8 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے، جو تحقیقی ادارے کیانژن کے مطابق مسلسل بڑھ رہی ہے۔

چین میں گدھوں کی آبادی 1992ء میں ایک کروڑ دس لاکھ تھی، جو 2023ء میں کم ہو کر صرف 15 لاکھ رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس خلا کو پُر کرنے کے لیے چین نے افریقی ممالک کا رخ کیا، جہاں سے کھالوں کی بڑے پیمانے پر درآمد کی جا رہی ہے۔

گدھوں کی تیزی سے کم ہوتی تعداد کے پیش نظر افریقی یونین نے گزشتہ برس گدھوں کو ہلاک کرنے پر 15 سالہ پابندی عائد کی لیکن اس کے باوجود غیرقانونی تجارت کا سلسلہ جاری ہے۔

دی ڈونکی سینکچوری کے مطابق، ''ایجیاؤ کی صنعت گدھوں کی کھال کی ایک وسیع عالمی تجارت کو جنم دے رہی ہے، جس میں بڑی تعداد غیرقانونی ہے۔‘‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف گزشتہ سال دنیا بھر میں 59 لاکھ گدھے ہلاک کیے گئے جبکہ اندازہ ہے کہ 2027ء تک ایجیاؤ کی صنعت کو کم از کم 68 لاکھ گدھوں کی کھال درکار ہوگی۔

گدھوں کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر کے باعث یہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا، ''تاجر غریب اور پسماندہ افراد کو دباؤ میں لا کر ان کے گدھے خریدتے ہیں۔ کئی جگہوں پر گدھے رات کی تاریکی میں چرا کر مار دیے جاتے ہیں۔‘‘

یہ عمل اکثر غیرمحفوظ، غیرقانونی اور غیرانسانی حالات میں انجام پاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ''بہت سے گدھے سفر کے دوران ہی مر جاتے ہیں یا ایسی جگہوں پر ہلاک کیے جاتے ہیں، جہاں صحت و صفائی کے کوئی انتظامات نہیں ہوتے۔

‘‘ اس رجحان سے انسانی زندگی پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ خصوصاً دیہی علاقوں میں خواتین اور بچے کھیتی باڑی، سامان ڈھونے اور بازار تک رسائی کے لیے گدھوں پر انحصار کرتے ہیں۔

غزہ جنگ: فلسطینیوں کے لیے گدھے ’لائف لائن‘ بن چکے ہیں

دی ڈونکی سینکچوری نے خبردار کیا کہ یہ جرائم صرف معاشی نقصان ہی نہیں بلکہ صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ ''غیرعلاج شدہ کھالوں کی نقل و حمل اور گدھوں کی باقیات کے غیر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے سے وبائی امراض کے پھیلنے اور مقامی ماحولیاتی نظام کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔‘‘

شکور رحیم اے ایف پی کے ساتھ

ادارت: عاطف توقیر

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گدھوں کی کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

مسلسل 4 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

چار روزہ مسلسل تیزی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 3ہزار 865ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2500روپے کی کمی سے 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2144روپے گھٹ کر 3لاکھ 49ہزار 603روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
  • وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی
  • برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو اضافہ
  • بچوں کے کھلونے کی قیمت اور خصوصیات نے سب کو دنگ کردیا
  • حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
  • مسلسل 4 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان