اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کا فیصلہ، کیا سہولیات میسر آئیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو ملک کا پہلا پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تمام پبلک اسکولز، بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور پولیس اسٹیشنز کو آئندہ 6 تا 8 ماہ میں فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں جاری آئی ٹی منصوبوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزارت نے تمام ضروری فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے شعبے اسمارٹ کنیکٹیویٹی سے جڑ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میٹرو بس اسٹیشنز، عوامی مقامات اور پارکس میں مفت وائی فائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ’اسلام آباد کا بزرگ نمکو فروش جس کی پرندوں سے دوستی ہے‘
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم مکمل تعاون کر رہی ہے اور ایڈ ٹیک کے ذریعے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر نصاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ حکومت کا ہدف ہے کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز کی تربیت دی جائے۔
شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 2 لاکھ بچوں کو گوگل، 3 لاکھ کو ہواوے اور 2 لاکھ کو مائیکروسافٹ کے اشتراک سے تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ اسلام آباد کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، یہی ماڈل بعد ازاں گلگت بلتستان اور دیگر پسماندہ علاقوں تک وسعت دی جائے گا۔
ہیلتھ ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے اشتراک سے “ون پیشنٹ، ون آئی ڈی” منصوبے پر کام جاری ہے، جبکہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے تمام بی ایچ یوز کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی آن لائن ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت کی سہولت دستیاب ہو۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق اس پورے عمل کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے اور ملک بھر میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ سٹی‘ شزہ فاطمہ شزہ فاطمہ خواجہ وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی شزہ فاطمہ شزہ فاطمہ خواجہ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد شزہ فاطمہ آئی ٹی
پڑھیں:
نوجوانوں کاعالمی دن،وزیراعظم کا ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستا کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی ترقی کے لیے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ذہن میں رکھے اپکستان کے پانی کی ایک بوند بھی چھین نہیں سکتے، دشمن نے ایسی حرکت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور