9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے سے متعلق اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی ، محکمہ داخلہ سندھ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ، سندھ کےمختلف اضلاع میں عاشورہ محرم کے دوران موبائل سروس معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ قواعد کے تحت فیصلہ کر کے سندھ حکومت کو مطلع کرے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
—فائل فوٹوجنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل کے لیے لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔