سندھ: یوم عاشور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
یوم عاشور کے موقع پر سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی ممکنہ معطلی سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر درخواست ارسال کر دی ہے، جس میں عاشورہ محرم کے دوران مخصوص علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بالخصوص جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات پر موبائل و انٹرنیٹ سروس کی عارضی بندش سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے ناگزیر ہے۔
درخواست میں تجویز دی گئی ہے کہ جلوسوں کی گزرگاہوں اور دیگر حساس علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی بندش سے شرپسند عناصر کے درمیان رابطے محدود ہوں گے، جس سے کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ سے استدعا کی ہے کہ وہ ملکی سیکیورٹی ضوابط کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو بروقت آگاہ کرے تاکہ تمام ضروری اقدامات اور انتظامات مناسب وقت پر مکمل کیے جا سکیں۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حال ہی میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ سیکیورٹی اجلاس میں تمام صوبوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے مکمل مشاورت سے اقدامات کریں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق، سیکیورٹی اداروں کی رپورٹوں اور مقامی حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ سروسز کی معطلی کا فیصلہ کسی ایک فریق کی جانب سے یکطرفہ طور پر نہیں بلکہ تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت اور حالات کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہری حلقوں میں ممکنہ موبائل سروس کی بندش پر تشویش پائی جا رہی ہے، خصوصاً ان افراد میں جو یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں میں شرکت کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم سیکیورٹی حکام کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے اقدامات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے جاتے ہیں اور یہ بندش عارضی اور محدود وقت کے لیے ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سندھ موبائل فون سروس وی نیوز یوم عاشور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: موبائل فون سروس وی نیوز یوم عاشور اور انٹرنیٹ سروس موبائل فون یوم عاشور کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا سلسلہ 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک کرکٹ ٹیموں کی آمد ورفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک کرکٹ