پنجاب: محرم الحرام کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے خصوصی سیل قائم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
محکمۂ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم میں سائبر پیٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم کر دیا گیا۔
پنجاب کے محکمۂ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خصوصی سیل محرم الحرام میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا فریضہ انجام دے رہا ہے، مرکزی کنٹرول روم ’محرم ای پورٹل‘ کے ذریعے تمام اضلاع سے منسلک ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کوئیک رسپانس سیل ڈیجیٹل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور نفرت آمیز مواد کو مانیٹر اور رپورٹ کر رہا ہے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کا مواد بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ سائبر پیٹرولنگ سیل 24/7 فعال ہے جبکہ محرم الحرام کے تمام بڑے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس
آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔