City 42:
2025-06-30@18:54:59 GMT

یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا مراسلہ ارسال

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک : محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا

حکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کےلیے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بندکی جائے اور وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔

انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی

یاد رہے کہ  ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز  ہفتہ اور  یوم عاشور  6 جولائی بروز  اتوار  کو ہوگا، اس حوالے سے ملک بھر  میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جائےگا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یوم عاشور

پڑھیں:

کراچی، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کو واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے جب حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے اس پر دو سے تین گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے حمزہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔

واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق ملزمان کی موٹرسائیکل پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

ایس ایچ او عزیز آباد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 9 اور 10 محرم پر موبائل فون سروس معطل کرنے سے متعلق اہم خبر آ گئی
  • سندھ: یوم عاشور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان
  • بجلی کے بلوں سےالیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال
  • محکمہ داخلہ کا یوم عاشور پر سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ
  • یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کی درخواست
  • پنجاب: محرم الحرام کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے خصوصی سیل قائم
  • محکمہ داخلہ پنجاب میں سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل فعال کر دیا گیا
  • کراچی، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • محکمہ داخلہ نے 139سے زائد علماء کرام پر سندھ داخلے پر پابندی لگادی