فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فی الحال پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان میں بہترین صحت کی سہولیات سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے، لوگ ملک بھر سے یہاں علاج کروانے آرہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری فورسز دشمن کو ہر محاذ پر نقصان پہنچا رہی ہیں، وزیرستان میں 13 فوجی جوانوں کو شہید کیا گیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
کراچی پیپلزپارٹی نے وفاق اور پنجاب حکومت میں.
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کا حقیقی مؤقف بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے رکھا، چیئرمین بلاول بھٹو نے پارلیمنٹیرینز کے وفد کے ساتھ دنیا بھر میں بھارت کو بےنقاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے سندھ طاس معاہدے پر جو کہا اسی مؤقف کی عالمی عدالت نے تائید کی، عالمی عدالت کے فیصلے کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہا کہ سندھ کے بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ناکام ہوچکی ہے، بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ
فائل فوٹو۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کے بعد نظام نافذ کر دیا گیا، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کا 5 ہزار اور کار کیلئے 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکے گا، لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس لگیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دھندلے شیشوں پر سزائیں دی جائیں گی، غلط لین میں گاڑی چلانے اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
انھوں نے کہا حکومت کا مقصد جرمانے وصول کرنا نہیں زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم سے خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ بنے گا۔
شرجیل میمن نے کہا بار بار قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیورنگ لائسنس معطل اور منسوخ ہوسکتا ہے، یہ نظام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے چل رہا ہے۔