امام حسین (ع) رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
شکارپور میں مجلس عاشور سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے انبیائے کرام (ع) کی سنت اور سیرت پر چلتے ہوئے مشکل ترین امتحان کو گلے لگایا اور حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام اور انسانیت کی نجات ہے۔ آج کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حسینی کردار اپنانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے چک ضلع شکارپور میں منعقدہ یوم عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی پیش کی، وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ امام عالی مقام علیہ السلام نے انبیائے کرام (ع) کی سنت اور سیرت پر چلتے ہوئے مشکل ترین امتحان کو گلے لگایا اور حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ تاریخِ انسانیت میں بہت سی قربانیاں دی گئیں، لیکن کربلا والوں کی قربانی اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام جنت کا دروازہ ہیں، اور ان سے دشمنی رکھنے والا جہنم کا مستحق ہے۔ جو لوگ مجالس و جلوسِ عزاداری پر اعتراض کرتے ہیں، درحقیقت وہ امام حسین علیہ السلام کے ذکر اور یاد کو مٹانا چاہتے ہیں۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بنو امیہ و بنو عباس جیسے ظالم حکمرانوں کی سلطنتیں ختم ہو گئیں، مگر حسین علیہ السلام کا ذکر آج بھی پوری کائنات میں گونج رہا ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہر دور میں حق و انصاف کی آواز بلند کرنے والوں کے لئے امام حسین (ع) رہبر و رہنماء ہیں، اور کربلا ان کی درسگاہ ہے۔ جب بھی وقت کے یزید کے خلاف قیام کی بات آتی ہے، حسین (ع) کا نام حق کے علمبرداروں کی زبان پر ہوتا ہے۔ آج جب فلسطین و غزہ میں 60 ہزار مظلوموں کا قتل عام ہوا ہے اور وقت کے یزیدوں نے ظلم کی انتہاء کر دی ہے، تو سوال یہ ہے کہ 57 اسلامی ممالک میں کون سا رہنماء خدا کے دین اور مظلوم امت مسلمہ کی حفاظت کے لئے میدان میں آیا؟ علامہ ڈومکی نے کہا کہ وہ واحد رہنماء سید علی حسینی خامنہ ای ہیں، جنہوں نے حسینی کردار ادا کرتے ہوئے دشمنانِ دین نتن یاھو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارا، جبکہ بعض عرب حکمران اسی ٹرمپ کے قدموں میں اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو پیش کر رہے تھے، اور ذلت و رسوائی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے حسینی اسلام اور یزیدی اسلام واضح ہو چکا ہے۔ ہم عصر حاضر کے کربلائی ہیں، اور انشاء اللہ حق کے راستے پر ثابت قدمی سے چلتے رہیں گے۔ کربلا ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے خلاف قیام کرو، مظلوم کا ساتھ دو، اور باطل کے سامنے ہرگز سر نہ جھکاؤ۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حسین علیہ السلام ڈومکی نے کہا کہ علامہ مقصود کے لئے
پڑھیں:
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔