یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور کے موقع پر جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جب کہ موٹر سا ئیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے، پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔اس کے علاوہ روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، عزادار رات کربلا میدان میں ہی قیام کریں گے، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ادھر ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، گوجرانوالa میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہو گا۔مٹھی میں یوم عاشورہ کا جلوس صبح 10بجے برآمد ہوگا، میرپورآزادکشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔انتظامیہ کی جانب سے اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثرہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں یوم عاشور مرکزی جلوس برآمد ہوگا
پڑھیں:
8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر کنٹینرز رکھ کر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس نے جلوس کی گزرگاہوں میں آنے والی مارکیٹس اور دکانوں کو مکمل سرچنگ کے بعد سیل کر دیا ہے جبکہ جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں پر آنے والے ذیلی راستے کنٹینرز اور بھاری گاڑیاں کھڑی کر کے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی غیر متعلقہ فرد کی آمد و رفت روکی جا سکے۔
ان بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ ان راستوں سے نہ تو کوئی جلوس میں شامل ہو سکے گا اور نہ ہی جلوس میں سے کسی کو ان راستوں سے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
آخری اطلاعات تک پولیس کی جانب سے نمائش چورنگی سے ایم اے جناح روڈ اور کھارادر تک جلوس کے راستے، دکانیں اور مارکیٹیں سرچنگ کے بعد مرحلہ وار سیل کرنے کا عمل جاری تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد جلوس کے شرکاء کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنانا ہے۔