data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے آج ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ حسینی مورو کا دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات ، صفائی ستھرائی ، روشنی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز بشیر احمد بروہی، اسسٹنٹ کمشنر مورو محمد مستقیم قریشی، چیئرمین میونسپل کمیٹی مورو نذیر احمد میمن،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر افسران کو آگاہی دیتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ کے پرمٹ ہولڈر سید کاظم شاہ نے بتایا کہ گرم موسم کی وجہ سے 10 محرم الحرام کو شام چار بجے مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوتا ہے جوکہ اپنی روایتی راستوں سے رات بارہ بجے اسی جگہ پر ختم ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی امام بارگاہ

پڑھیں:

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکا سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں ہوا، جہاں پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکا کسی بیرونی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ اندر موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ نے اسلحہ خانے میں موجود دیگر گولہ بارود کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث مزید دھماکے ہوئے اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانے میں موجود تمام ملزمان کو فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ تھانے اور اردگرد کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار نہیں دیا گیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین