پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر کا گامالکس اولیوکیمیکلز فیکٹری کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رکن ادارے گامالکس اولیوکیمیکلز لمیٹڈ کے پورٹ قاسم میں واقع جدید صنعتی پلانٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ روز ہونے والے اس دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان صنعتی تعاون اور اولیوکیمیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ہائی کمشنر کا یہ دورہ ملائیشین قونصل جنرل کراچی کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب ’’آ ملائیشیا چلیں‘‘میں شرکت کے موقع پر ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر مسٹر ہرمن ہاردیناتا احمد ‘قونصل جنرل ملائیشیا کراچی اور دیگر معزز نمائندگان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ہائی کمشنر کو گامالکس کے جدید پیداواری نظام، ماحول دوست پائیدار اقدامات اور پاکستان کی صنعتی ترقی میں کمپنی کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمانوں نے فیکٹری کی تکنیکی مہارت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیداواری عمل کو سراہا۔پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین، چیف ایگزیکٹو و منیجنگ ڈائریکٹر گامالکس گروپ اور ملائیشیا۔پاکستان بزنس کونسل کے قائم مقام چیئرمین عثمان احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کمشنر اور قونصل جنرل کی آمد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور صنعتی شراکت داری و پائیدار ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ