عرفان احمد کاشکیل فاروقی کے انتقال پراظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے امیر عرفان احمد نے معروف صحافی اور ریڈیو براڈکاسٹر شاعر و کالم نگار اور روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی کے بڑے بھائی شکیل فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ معروف شاعر صحافی و براڈ کاسٹر شکیل فاروقی کے انتقال سے میدان صحافت اور ادب میں بہت بڑا چلا پیدا ہوگیا ہے، ہم ایک اچھے شاعر و کالم نگار سے محروم ہوگئے ہیں،مرحوم کی صحافت اور ریڈیو براڈکاسٹنگ کے شعبے میں کی جانے والی خد مات تادیر یاد رکھی جائیں گی ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم شکیل فاروقی کی خدمات اور حسنات کو قبول فرمائے انکی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ و لواحقین اور ان کے چھوٹے بھائی شاہنواز فاروقی کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فاروقی کے
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔