کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ساتھیوں کی لازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی۔
مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکاء نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ایران میں حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا۔ اسرائیل، امریکا اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے بھی احتجاج کیا گیا۔
شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی، جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی کرتے رہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت اعلیٰ حکام نے جلوس کا دورہ کیا۔
جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا، راستے میں آنے والی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بھی سیل کیے گئے۔
جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس چوہدری اععجاز ککےشاہ کی رہائش سے برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہہ ذوالجناح و تعزیہ چوہدری اعجاز حسین ککے شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔(جاری ہے)
جلوس مققررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ صدر بازار میں اختتام پذیر یوا۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ پانی کی سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا۔