خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو تھپڑ رسید کردیے، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا نکلی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔
کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری کی اس قدر تذلیل کی اجازت دیتا ہے؟
پنجاب حکومت پاکستان
مبینہ طور غيرقانونی روڈ پر ريڈی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ۔
کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز ہے کیا کوئی قانون اس کو شہری کی اس قدر تذلیل کی اجازت دیتا ہے ؟ pic.
— Dr. Xia Khan (@DrXiakhan) July 4, 2025
ویڈیو کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، کمنٹ سکیشن میں صارفین کو تجسس بڑھتا چلا جارہا ہے تاکہ وہ جان سکیں شہری پر تشدد کرنے والی خاتون کون ہے، اور اس تشدد کا شکار ہونے والے اس شخص کا کیا قصور ہے۔
گروک’Grok‘ سے تصدیق کرنے کے بعد حقائق سامنے آئے، جس کے مطابق ’’یہ ویڈیو بھارت کے شہر گوہائی، آسام سے ہے، یہاں پولیس نے ایک غریب فروٹ وینڈر کی ریڑھی الٹا دی، جس سے اس کے اہل خانہ پریشان ہو گئے۔ یہ انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی تھی، جو جون 2025 میں کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں، ایک چارج پر 90 کلو میٹرسفر، سستی الیکٹرک بائیکس آگئیں
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔