ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو کسی قسم کی اسلحہ نمائش کریں گے اور نہ ہی ڈالے کلچر کو فروغ دیں گے۔ ٹک ٹاکر نے اس حرکت پر تہہ دل سے معذرت کی اور عوام سے معافی طلب کی۔

https://www.

instagram.com/reel/DLo8Pdjsnfu/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کاشف ضمیر کو ایک روز قبل اسلحے کی نمائش اور ڈالے پر سوار ہو کر گارڈز کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرنے پر حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسلحہ کی نمائش سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر کو اس سے قبل اپریل میں بھی پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کاشف ضمیر کی نمائش ٹک ٹاکر

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل

اسکرین گریب

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وطنِ عزیز واپسی سے قبل خانکندی میں  ترک صدر طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ چہل قدمی کی۔

تینوں رہنما اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔

ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔

غیر رسمی گفتگو کے دوران آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعلق بتایا۔

تینوں رہنماؤں نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر بھی ساتھ لے کر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو تھپڑ رسید کردیے، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا نکلی؟
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • چلتی ٹرین سے موبائل چھیننے کی انوکھی واردات، ویڈیو وائرل
  • فوجی وردی میں خاتون کا دھواں دار خطاب سوشل میڈیا پر وائرل
  • نام میں ’دتا‘ کی جگہ ’کتا‘ لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، بھونکتے ہوئے ویڈیو وائرل
  • جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر کراچی ٹریفک پولیس کی وضاحت
  • سرگودھا: محنت کش پر تشدد کا مقدمہ درج، 10ملزمان گرفتار
  • معروف برانڈ پر خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں، تھپڑوں اور لاتوں کی برسات
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار