قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔

 کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور لاہور لاہور داخلہ کے کنٹرول روم کا

پڑھیں:

ہنگو میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی

ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد خان کے مطابق، پولیس افسران کربوغہ میں امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد دوآبہ واپس آ رہے تھے کہ راستے میں روڈ کنارے نصب بم سے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے

دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال دوآبہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ایک ہی قافلے میں سفر کر رہے تھے جب دھماکا پیش آیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ایس پی آپریشنز زبیر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایس پی زبیر اور 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولیس حملہ ہنگو

متعلقہ مضامین

  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • ہنگو میں پولیس قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • راولپنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان گرفتار
  • پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی