data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی اور دو روز قبل پریس کلب کے اطراف راستوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا پریس کلب آنا پیشہ ورانہ مجبوری ہے، اسے بند کرنا آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ آئی جی سندھ نے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ راستے بند نہیں ہوں گے۔ ڈی آئی جی ساوتھ کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب

پڑھیں:

کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین