کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
مرکزی جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ارانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکا علامہ شہنشاہ نقوی کی اقتدا میں تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے بینر تلے یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح نشتر پارک سے 8:30 بجے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل عاشور کی مجلس نشتر پارک میں برپا ہوگی۔ مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے اور امام عالی مقامؑ و رفقا کے مصائب بیان کرینگے۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس کریگی۔ مرکزی جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ارانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکا علامہ شہنشاہ نقوی کی اقتدا میں تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین ادا کریں گے۔
بعد نماز ظہرین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلومین فلسطینوں کے حق میں احتجاج کیا جائیگا۔ حالیہ ایران جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سائنسدانوں، عسکری قیادت اور عوام کی شہادتوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ مرکزی جلوس کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس و رینجرز بھی تعینات ہے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی جلوس جلوس کی
پڑھیں:
یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان دعا ملک نے کہا کہ وہ جب بھی اپنے یوٹیوب چینل پر نماز اور روزے کی بات کرتی ہیں تو لوگ کمنٹس میں ان کی بہن حمائمہ کا ذکر کرنے لگتے ہیں۔
دعا ملک نے حال ہی میں ’صبیح سُمیر‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کھل کر مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
میزبان نے بتایا کہ اکثر لوگ ان کا موازنہ ان کے بہن بھائی فیروز خان اور حمائمہ ملک سے کرتے ہیں، حالانکہ ہر والدین کے تمام بچے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، بہن بھائیوں کی عادات، مزاج اور پسند ناپسند سب الگ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دونوں بہن بھائی شوبز کی طرف زیادہ مائل تھے، جب کہ انہیں ہمیشہ سے الگ کام کرنے کا شوق رہا۔
دعا ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مارننگ شو کی میزبانی سے کیا اور بعد ازاں تین سال تک پی ایس ایل ایونٹس کی میزبانی کی، جس دوران انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ سب اس لیے بیان کر رہی ہیں تاکہ لوگوں کو سمجھایا جا سکے کہ ہر بہن بھائی ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔
ان کا رجحان زیادہ تر انسانیت کی خدمت کی طرف رہا ہے، اسی مقصد کے تحت وہ کئی سالوں سے ایک این جی او چلا رہی ہیں، جس کے ذریعے وہ فلاحی کام اور کوچنگ کرتی ہیں تاکہ لوگوں کی تکالیف کم کی جا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی گھر میں مشہور اداکاروں کو آتے جاتے دیکھتی رہی ہیں اور یہ بھی دیکھا ہے کہ کامیابی کے ساتھ بہت کچھ کھونا پڑتا ہے، اسی لیے شوبز نے انہیں کبھی زیادہ متاثر نہیں کیا اور وہ ایسی شہرت نہیں چاہتی تھیں جو تکالیف بھی ساتھ لے کر آئے۔
دعا ملک نے مزید کہا کہ لوگوں کو موازنہ کرنے کا بہت شوق ہے، اکثر جب وہ اپنے یوٹیوب چینل پر نماز اور روزے کے حوالے سے بات کرتی ہیں تو کمنٹس میں لوگ لکھتے ہیں کہ اپنی بہن حمائمہ کو بھی سکھائیں۔
ان کے مطابق یہ سوچ درست نہیں، کیونکہ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ کسی شخص کا اپنے رب کے ساتھ کیسا تعلق ہے۔
Post Views: 4