Jang News:
2025-07-06@13:21:42 GMT

یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد

فائل فوٹو

نواسہ رسول امام حسین کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔ اس موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔ پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔

روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے۔

گوجرانوالہ میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوگا۔ مٹھی میں یوم عاشورہ کا جلوس صبح دس بجے برآمد ہوگا۔

میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔

یوم عاشور پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سے برا مد ہوگا میں یوم عاشور جلوس برا مد مرکزی جلوس

پڑھیں:

کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

  —فائل فوٹو

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔

جلوس صدر ریگل چوک، تبت سینٹر سے ہو کر ایم اے جناح روڈ پہنچے گا اور حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

ملک بھر میں یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور میں گزشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا مرکزی جلوس اندرون شہر کے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، عزاداروں نے شہدائےکربلا کی یاد تازہ کی

علامہ شہنشاہ نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

روہڑی میں 500 سال قدیم ضریح نو ڈھال کا جلوس آج دوپہر تیسرا اور آخری مرحلہ طے کر کے اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔

ملتان میں استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوا

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم عاشور: ملک بھر میں 4836 جلوس، 5480 مجالس، سکیورٹی ہائی الرٹ
  • یوم عاشور: ملک بھر میں مجالس عزا، شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد
  • کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد
  • ملک بھر میں یومِ عاشور  عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس جزوی معطل  
  • یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
  • یوم عاشور آج، مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد: صبر، قربانی، حق گوئی کا پیغام: صدر، وزیراعظم
  • کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
  • یوم عاشور کل، 8 محرم الحرام کے جلوس، مجالس، سکیورٹی  کے سخت انتظامات 
  • کراچی میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا