City 42:
2026-07-24@06:02:39 GMT

 عوام سے دو دن سیاست سے  دور رہنے کی اپیل

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

سٹی42:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کی تبدیلی، نئی آئینی ترمیم کی ’افواہوں‘ کی تردید کی اور عوام سے دو دن سیاست نہ کرنے کی اپیل کی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایوان صدر میں تبدیلی اور نئی آئینی ترمیم متعارف کرانے کی خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

سکھر میں صحافیوں کو وزیرداخلہ محسن نقوی سے بات کرنے کا موقع ملا تو بعض نے سازشی افواہ کو لے کر سوالات کئے وزیر داخلہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی ’افواہوں‘ کو نظر انداز کریں۔ انہوں نے عاشورہ کے احترام میں دو دن سیاست سے کنارہ کشی کی درخواست کی۔

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

کیا (صدر)آصف علی زرداری کو ہٹا کر نئی آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے؟ ایک صحافی نے مفروضے پر مبنی افواہ کو لے کر ہائیپوتھیٹیکل پوچھا تھا۔

"سب سے پہلے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ دو دن کے لیے سیاسی بحث سے پرہیز کریں۔ دوم، سوشل میڈیا کی افواہوں کو نظر انداز کریں۔ ہم جس اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے کچھ لوگ ناراض ہیں،" محسن نقوی نے جواب دیا۔

"کچھ لوگ پریشان ہیں جیسے پہلی بار، سیاست دان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ یہ عناصر گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔"

دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا

اصل موضوع پر گفتگو

وزیر داخلہ، جنہوں نے محرم کے جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سکھر کا دورہ کیا تھا، کہا کہ ہفتہ کو ملک بھر میں تقریباً 27,00 جلوس پرامن طور پر نکالے گئے۔

محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

عاشور کے دن موسم کی فورکاسٹ؛ بارش کہاں کہاں برسے گی

سکھر میں،  روہڑی کے عزاداری جلوس کو پاکستان کا سب سے بڑا اور قدیم ترین جلوس قرار دیا، جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے، جبکہ اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ اس تقریب کی سہولت کے لیے سڑکوں کی کم سے کم بندشیں لاگو کی گئی ہیں۔

’سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی‘

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ ہند کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کی انتھک لگن سے انشاء اللہ عاشورہ پرامن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ اس بار ہوں گے۔

دریں اثنا، حکومت کا کہنا ہے کہ 9 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً 2763 جلوس اور 7598 مجالس نے شرکت کی۔

پولیس نے ہنجروال سے اغوا ہونے والا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ سیکیورٹی پلان صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور نفرت انگیز تقاریر یا فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کا خیال رکھا جائے گا۔ ریئل ٹائم کوآرڈینیشن اور رسپانس کے لیے مرکزی اور صوبائی کنٹرول رومز کو فعال کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزیر داخلہ سوشل میڈیا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل