واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بالآخر سیاست میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، انہوں نے “امریکہ پارٹی” (America Party) کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کے لیے ایف ای سی ( فیڈرل الیکشن کمیشن) میں کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔ اس سیاسی جماعت کا ہیڈکوارٹر “1 راکٹ روڈ” درج کیا گیا ہے، جو کہ اسپیس ایکس کا معروف پتہ ہے، اور جماعت کے واحد امیدوار کے طور پر خود ایلون مسک کا نام درج ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیسلا کے چیف فنانشل آفیسر ویبھو تنیجا کو پارٹی کا خزانچی (Treasurer) اور ریکارڈز کا نگران (Custodian of Records) مقرر کیا گیا ہے، جو اس اقدام کو مکمل قانونی اور مالیاتی سٹرکچر فراہم کرتا ہے۔

یہ کاغذی کارروائی ایلون مسک کو یہ قانونی اختیار دیتی ہے کہ وہ پارٹی کے لیے فنڈز اکٹھے کر سکیں اور انہیں سیاسی مہمات یا کسی بھی ممکنہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے استعمال کر سکیں۔ اس اقدام نے نہ صرف امریکی سیاست کے منظرنامے کو چونکا دیا ہے بلکہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات (mid-term elections) کو بھی خاصا دلچسپ اور متحرک بنا دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے

— فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی
  • نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
  • تحریک انصاف کا کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر