ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
معروف ارب پتی اور ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ہفتے کے روز نئی سیاسی جماعت “America Party” کے قیام کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ آپ 2 کے مقابلے ایک کے تناسب سے نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو یہ ملے گی۔
یہ اعلان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ٹیکس اور اخراجاتی بل کی منظوری کے ایک دن بعد سامنے آیا، جسے مسک نے امریکا کے دیوالیہ ہونے کی طرف قدم قرار دیا۔ مسک، جو ماضی میں ٹرمپ کے بڑے حمایتی اور مالی معاون رہ چکے ہیں، اب ان کے شدید ناقد بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایلون مسک ’رام‘ ہو گئے، صدر کی عالمی کامیابیوں کا اعتراف
ایلون مسک نے کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد امریکی عوام کو آزادی واپس دلانا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ان قانون سازوں کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے رقم خرچ کریں گے جنہوں نے یہ بل منظور کیا۔ ریپبلکن حلقوں میں مسک اور ٹرمپ کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے 2026 کے وسط مدتی انتخابات پر منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکا پارٹی ایلون مسک ٹرمپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکا پارٹی ایلون مسک ایلون مسک
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے ذریعے نائیجیریا میں سرگرم دہشت گردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر کے حکم کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔