امریکا اور کولمبیا کے تعلقات کشیدہ‘ سفیروں کو واپس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور کولمبیا نے سفارتی کشیدگی کے باعث اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کولمبیا حکومت کے بے بنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیاہے،جب کہ مزید اقدامات زیرغور ہیں۔ ادھر کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفا دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔ کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ جنوری میں امریکا نے کولمبیا کے پناہ گزینوں کی واپسی روکنے پر قونصلر خدمات معطل کی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں افغان بستی میں شہریوں نے چوری کی واردات کے دوران چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں خالی گھروں سے پیتل، تانبا، سریا، قیمتی کیبلز اور دیگر سامان سوزوکی میں بھر کر لے جا رہے تھے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، انہوں نے ملزمان کو خود گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ، تاہم پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کرنے کے بعد رہا کر دیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں، جب کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چوریاں کی جاتی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کیمپ پولیس چوکی کے انچارج گل ولی کی مبینہ “اسپیشل پارٹی” سے ہے، جو رات کے وقت مختلف خالی گھروں سے قیمتی سامان اکھٹا کر کے پولیس چوکی منتقل کرتی ہے، بعد ازاں چوری کا مال فروخت کر کے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔