آم کھانے والے زرا ہوشیار رہیں، کہیں نقصان نہ ہو
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹ ادو سے آنے والی اطلاعات کے مطابق آموں کے شوقین افراد کے لیے تشویش کی خبر ہے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کئی آم ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے جا رہے ہیں، جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیر نگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کی گئی، جس کے دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم موقع پر ہی تلف کر دیے گئے۔ اس کارروائی میں حفظان صحت کی خلاف ورزی پر 94 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فروٹ منڈیوں، گاڑیوں اور باغات میں آموں کی مصنوعی پکاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ واضح رہے کہ کیلشیم کاربائیڈ نمی کے ساتھ مل کر ایسیٹائیلین گیس خارج کرتا ہے، جو آم کو مصنوعی طریقے سے پکاتی ہے، لیکن اس میں آرسینک اور فاسفورس جیسے زہریلے اجزاء بھی شامل ہو سکتے ہیں، جو نظامِ ہضم، جگر اور دیگر اعضا کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف قدرتی طریقے سے پکے ہوئے آم خریدیں اور کیمیکل سے پکے آموں سے گریز کریں، کیونکہ صحت پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک
لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی جانب سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گر کر پھٹ گئے، دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی جاری ہے۔ کیچ کے علاقے آبسر میں ایک گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر اور پولیس گاڑیوں پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مستونگ میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر کارروائی ہوگی، محکمہ اطلاعات بلوچستان نے خبردار کردیا
بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد زخمی ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان پولیس حملے دہشتگرد زخمی سیکیورٹی فورسز وی نیوز