اسلام آباد:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدلیہ بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر ادارہ جاتی رسپانس کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے، لاپتا افراد سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی معاملے پر ایگزیکٹو کے تحفظات پر بھی غور کرے گی۔

کمیٹی کے اجلاس میں جوڈیشل افسران کو بیرونی مداخلت سے تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہائی کورٹس میں جوڈیشل افسران کو بیرونی مداخلت سے تحفظ کے ڈھانچے کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق بیرونی مداخلت کی کسی قسم کی شکایات متعلقہ فورم پر دائر جائیں گی، جوڈیشل افسران کی بیرونی مداخلت کی شکایات کو مقررہ ٹائم فریم میں ایڈریس کیا جائے گا۔

کمیٹی نے تجارتی مقدمات کے فوری حل کے لیے کمرشل لیٹگیشن کوریڈور کے قیام کی منظوری دے دی، فوری انصاف کے عزم کے تحت ڈبل ڈاکٹ کورٹ ریجیم کا منتخب اضلاع میں آزمائشی طور پر نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مالیاتی اور ٹیکس معاملات سے متعلق آئینی درخواستیں ہائی کورٹس میں ڈویژن بینچز کے ذریعے سنی جائیں گی۔

اسی طرح فوجداری مقدمات کے التوا کو کم کرنے کے لیے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کا فریم ورک منظور کیا گیا۔

کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) رحمت حسین کی سربراہی میں ضلعی عدلیہ میں یکسانیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، ہائی کورٹس کے رجسٹرارز اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہوں گے۔

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججوں کے لیے وکلا کی بھرتی کے لیے پروفیشنل ایکسیلنس انڈیکس کی تیاری کی منظوری دے دی۔

کمیٹی نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی اصلاحات پر مبنی تفصیلی پریزنٹیشن کو سراہا اور اجلاس میں زیر سماعت قیدیوں اور سرکاری گواہوں کی حاضری کے لیے ویڈیو لنک کے SOPs جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جوڈیشل اکیڈمیز پولیس افسران کے لیے تربیت کا انعقاد کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی سربراہی میں بیرونی مداخلت میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ چیف جسٹس کمیٹی نے کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب: 120 افراد جاں بحق، 172 لاپتا، خصوصی اجلاس طلب

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی جبکہ 172 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کریر کاؤنٹی میں ہوا جہاں 96 افراد، جن میں 36 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ

سیلابی ریلوں سے کئی اضلاع متاثر ہوئے، خاص طور پر گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ مسٹک میں کم از کم 27 بچوں اور کیمپرز کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے تحفظ، ابتدائی وارننگ سسٹم، اور متاثرہ علاقوں کے لیے مالی امداد جیسے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔

ریسکیو آپریشنز میں مقامی، ریاستی اور وفاقی ادارے شریک ہیں۔ ناسا نے فضائی نگرانی کے لیے جدید طیارے تعینات کیے ہیں، تاہم آخری زندہ بچاؤ جمعہ کو ہوا تھا۔

سیلاب سے اب تک 12,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ صرف 7 فیصد ٹیکساس کی رہائشی املاک کے پاس فلڈ انشورنس ہے۔

وفاقی ایجنسی FEMA کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھے ہیں، اور وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم نے ایجنسی کو ختم کر کے ایک نئے نظام کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

امدادی فنڈز کے لیے ریڈ کراس، سیلویشن آرمی اور کر کاؤنٹی فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا سیلاب ٹیکساس ٹیکساس سیلاب ریڈ کراس سیلاب ہلاکتیں

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس کی سربراہی میں 5نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کا اجلاس، عدالتی اصلاحات پر غور
  • چیف جسٹس کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار
  • سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی
  • ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب: 120 افراد جاں بحق، 172 لاپتا، خصوصی اجلاس طلب
  • چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت
  • جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • جسٹس محسن کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ