احمد آباد ایئر انڈیا حادثہ، طیارے کے انجن بند ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ایئر انڈیا کی پرواز 171، جو 12 جون کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں 260 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 241 مسافر اور عملہ شامل تھا، جبکہ زمین پر موجود مزید 19 افراد بھی مارے گئے۔ صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔
جمعے کو جاری کی گئی بھارت کی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجنوں کو ایندھن فراہم کرنے والے سوئچز ٹیک آف کے فوراً بعد کٹ آف پوزیشن پر منتقل کر دیے گئے، جس کی وجہ سے انجن بند ہو گئے اور طیارہ بلند ہونے سے پہلے ہی زمین سے ٹکرا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں انجن صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے بند ہوئے، جس کی وجہ سے طیارہ ایئرپورٹ سے صرف ایک میل دور گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
طیارہ ایک بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جس نے دوپہر 1:30 بجے احمد آباد سے اُڑان بھری تھی، اور صرف 32 سیکنڈ تک فضا میں رہا، مذکورہ پرواز کو تقریباً 5 گھنٹوں میں لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ پہنچنا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ کاک پٹ میں موجود فیول کنٹرول سوئچز کو رن سے کٹ آف پوزیشن پر منتقل کیا گیا تھا، کاک پٹ وائس ریکارڈر کے مطابق، ایک پائلٹ نے دوسرے سے پوچھا کہ اس نے انجن کا ایندھن کیوں بند کیا، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔
بعد ازاں، ایک پائلٹ کی جانب سے ’مے ڈے، مے ڈے، مے ڈے‘ کی کال بھی سنی گئی، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی، حادثے کے وقت طیارے کی رفتار 180 ناٹس یعنی تقریباً 207 میل فی گھنٹہ تھی۔ اگرچہ سوئچز کو دوبارہ رن پوزیشن پر لایا گیا، لیکن تب تک طیارہ زمین سے ٹکرا چکا تھا۔
مزید پڑھیں:
پرواز کے کپتان 56 سالہ تجربہ کار پائلٹ تھے جنہیں 15,000 سے زائد گھنٹوں کا پرواز کا تجربہ تھا، جب کہ فرسٹ آفیسر 32 سال کے تھے اور ان کے پاس 3,400 گھنٹے کا تجربہ تھا، دونوں نے پرواز سے قبل منشیات یا نشہ آور اشیا کے استعمال کے منفی نتائج دیے تھے، طیارہ تکنیکی طور پر درست حالت میں تھا اور اس کا وزن بھی مقررہ حد میں تھا۔
مسافروں میں 169 کا تعلق بھارت، 53 کا برطانیہ، 7 کا پرتگال اور ایک کا کینیڈا سے تھا، واحد زندہ بچنے والا شخص برطانیہ سے تعلق رکھتا ہے، جو طیارے کے فوسلاج میں بننے والے ایک سوراخ سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہوا۔
بوئنگ 787 ڈریم لائنر، جو بوئنگ کا سب سے چھوٹا وائیڈ باڈی طیارہ ہے، ایوریٹ، واشنگٹن کے پلانٹ میں تیار کیا گیا تھا، اس نے اپنی پہلی پرواز 2013 میں کی اور 2014 میں ایئر انڈیا کے حوالے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم کے رہنما اصولوں کے مطابق، مہلک حادثے کے 30 دن کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنا ضروری ہوتا ہے، اور ایئرانڈیا حادثے کی یہ رپورٹ اسی کے تحت منظر عام پر لائی گئی ہے۔ امریکی اور برطانوی ماہرین بھی اس تحقیقاتی عمل میں بھارتی حکام کی معاونت کر رہے ہیں۔
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اے آئی 171 حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمدآباد ایئر انڈیا ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو ایندھن برطانیہ پائلٹ پرتگال ٹیک آف رن فیول کنٹرول سوئچز کٹ آف کینیڈا گیٹوک ایئرپورٹ لندن مے ڈے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا ایندھن برطانیہ پائلٹ پرتگال ٹیک آف فیول کنٹرول سوئچز کٹ ا ف کینیڈا مے ڈے ایئر انڈیا
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔