آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
سینٹ جارج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 277 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز میں روسٹن چیس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور ناتھن لیون نے 3، 3 ، جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 286 اور دوسری اننگز میں 243 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 253 اور دوسری اننگز میں 143 رنز بناسکی۔
آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری کو میچ میں مجموعی 93 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے، پہلے ٹیسٹ میں کیریبین ٹیم کو 159 رنز سے شکست ہوئی تھی، سیریز کا آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ا سٹریلیا
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔