اٹلی: طیارے کے انجن نے مسافر کو اپنے اندر کھینچ لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ائرپورٹ پر 30 سالہ مسافر طیارے کے انجن میں جاکر ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسافر اچانک رن وے پر دوڑتا ہوا طیارے کے سامنے آ گیا اور اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ائرپورٹ کے محفوظ اور ممنوع علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔حادثے کے باعث ائرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز متاثر ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
القرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">