اسلام آباد: سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسلام آباد سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 زخمیوں کو پمز جبکہ 5 کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کہوٹہ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق، والدہ اور دو بچے زخمی
کہوٹہ شہر کے محلہ جہات میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ماں اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امجد عرف بھٹو کے مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ پولیس نفری، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید بارش کے باعث کہوٹہ مٹور چوک میں سیلاب کا منظر۔ پانی کنگ بیکری مٹور چوک سمیت متعدد دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی زیادہ ہونے کے باعث بہت سی گاڑیاں سڑک پر بند۔دریائے سواں،دریائے لنگ میں طغیانی آگئی۔کہوٹہ روڈ کاک پل نزد افضل مارکی دریائے لنگ اور دریائے سواں کے آپس میں جوڑ پر بارشی پانی کی وجہ سے طغیانی جڑواں شہروں میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔