موٹر وے ایم ون:پھسلن کے باعث کوسٹر حادثے کا شکار ، 17 مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
موٹر وے ایم ون پر پھسلن کے باعث کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق باقی 6 زخمیوں کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کوسٹر قابو سے باہر ہو کر گہرائی میں جاگری۔متعلقہ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا کے لیے مثر اقدامات کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: میکسیکو میں امریکی طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائرلائن جیٹ بلیو کی فلائٹ اڑان بھر نے کے بعد سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ائربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔